بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان مذکورہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شما لی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ میں شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی10، کالام منفی 07،گلگت،استور، قلات منفی 06 ،گوپس، سری نگرمنفی 05،چترال منفی 04،بونجی، دیر، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں