لاہور (پی این آئی) پنجاب میں دھند مزید چار روز برقرار رہنےاور ملک میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی سامنے آ گئی۔
موسماتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دھند کو چھائے ایک ماہ ہو گیا ہے اور یہ سلسلہ مزید 4 روز جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے شمالی علاقوں کے 40 سے 50 فیصد حصے میں بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا۔جواد میمن کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سبب بن سکتا ہے جبکہ پنجاب میں دھند میں بھی کمی آ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں