بارشیں اور برفباری شروع، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) خشک سردی کا اختتام قریب، زبردست بارشیں اور برفباری ہونے کی پیشن گوئی، رواں ماہ کے اختتام پر خشک سالی کے شکار ملک کے سیاحتی، پہاڑی اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے تگڑے سسٹم کی آمد کا امکان۔

ماہرین موسمیات کے مطابق 27 جنوری کو ملک میں مغربی سسٹم کی آمد کی وجہ سے شمالی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ملک میں جاری خشک سردی کے موسم کا اختتام ہو جائے گا۔ جبکہ 27 جنوری سے قبل آئندہ چندروز کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند/سموگ چھائے رہے گی، شدید دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کراچی میں بعض مقا مات پر بارش ہوئی۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی11، کالام منفی 7،گلگت، استور منفی 6 ،گوپس ، سری نگرمنفی 5،قلات منفی 4،چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close