محکمہ موسمیات نے آخرکار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آخرکار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ۔۔ چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بارشیں شروع ہوں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا، آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے، آج بھی صبح کے وقت اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہے گی، آزادکشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں