اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے،شدید دھند کے باعث پنجاب کےبیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، تاہم اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں