اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم صبح اور رات میں بعض مقا مات پر دھند پڑنے اور چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔
تاہم بہا ولپور ، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے،خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنےجبکہ صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں