تازہ ترین

بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : گوپس منفی 06،لہہ، کالام، اسکردومنفی 05، گلگت، قلات منفی 04 اورراولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں