محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے موسم کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے موسم کی پیشنگوئی کر دی۔۔ ملک بھر میں خشک سردی کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جبکہ آئندہ دو روز بھی گہری دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک بھرمیں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی اور مطلع ابر آلود رہا ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے ۔ آئندہ دو روز کےدوران بھی پنجاب ، کے پی اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں گہری دھند چھائی رہے گی ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close