شدید برفباری اور طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا

نیویارک (پی این آئی) امریکہ میں شدید برفباری اور طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

ایک ہزار س900 پروازیں منسوخ اور 7 ہزار س600 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔امریکہ میں سردی کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ کئی ریاستوں میں درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے گر گیا جس کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ریاست مشن گن میں ڈیڑھ لاکھ، اوریگون اور ریاست وسکونسن میں 2 لاکھ افراد لہو جماتی سردی میں بجلی سے محروم ہو گئے۔شمالی مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے سبب سیلابی حالات کا سامنا ہے جبکہ وسطی مغربی ریاستوں میں برف باری نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ مسلسل برفباری اور بارشوں کے سبب ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں