کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

 

 

 

پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی۔ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہا۔ پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند/سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردومنفی07، لہہ منفی 06، گوپس منفی 05، کالام منفی 04، گلگت، ہنزہ اوراستور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں