محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آبا د(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں شدید سرد رہے گا۔

 

 

 

تاہم شمالی بلوچستان اور زیریں خیبرپختونخوا میں بارش اورپہاڑوں پر بارفباری کا امکان ۔اس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں بوندا باندی/ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

 

 

 

تاہم پارہ چنارمیں 10 اور گوادر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی 10،گلگت، کالام ،گوپس، منفی 05، استور منفی 04،راولاکوٹ ،سری نگر اور چترال میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں