محکمہ موسمیات نے آخرکار بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آخرکار بارشوں کی نوید سنا دی ۔۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کل بارش کاامکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ وفاقی دارالحکومت میں کل ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کل دھند رہے گی۔دوسری جانب 9جنوری کو مری اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری متوقع ہے ۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 9جنوری کو مری اور گردونواح میں موسم سرماکی پہلی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مری ، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کےباعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں