محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی) بارشوں کی پیشنگوئی ۔۔۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

تاہم بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم لاڑکانہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردومنفی10، گلگت، گوپس، استور، سری نگرمنفی 05، کالام منفی 04 اور ہنزہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں