ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کہاں ریکارڈ ہوا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں سردی اپنی شدت دکھا رہی ہے اور ایسے میں شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سخت سردی پڑ رہی ہے اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت گرتا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ گلگت، استور، ہنزہ اور سری نگرمیں منفی 3 ڈگری، دیر میں منفی ایک، کوئٹہ اور قلات صفر، اسلام آباد 3، راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، پشاور4 اور لاہور، فیصل آباد، جہلم، سکھر میں 5 ڈگری، نوابشاہ7 اورکراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close