سردی کی انتہائی شدید لہر کیلئے تیار ہو جائیں۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

لاہور (پی این آئی) سردی کی اب تک کی سب سے شدید ترین لہر کیلئے تیار ہو جائیں۔

جنوری کے دوسرے ہفتے سے ملک کے کئی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی پڑنے کا امکان، لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں سال کے سرد ترین دن کا ریکارڈ بن گیا۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے بعد درضہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہر شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی دھند نے ہرشے کو دھندلا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ، خاران، زیارت، کواس، چینہ، زڑگی میں برفباری نے ہرشے کوسفید چادر اوڑھادی نوشکی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں