اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
04 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان جو کہ 05 جنوری تک بلوچستان کے بعض علاقوں کو متاثر کرے گا۔ 04 اور05 جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم دالبندین میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ،اسکردومنفی 10،کالام ،گوپس ، گلگت منفی 06،سری نگر، استور منفی05اورہنزہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں