بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

 

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ ،نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

close