بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ۔ خطۂ پوٹھوہار اورکشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردو، لہہ منفی10 ، کالام، گوپس منفی 05، ہنزہ منفی04، گلگت اور سری نگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں