محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ،بوندا باندی اور بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند ،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کاامکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے، اس وقت ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کراچی کادرجہ حرارت مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔
ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق کراچی میں فضا کا معیارغیرصحت بخش ہے، دنیاکے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی 11 ہویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 165 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close