کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں رات کو دھند کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔آج کوئٹہ، ژوب، چمن اور پشین میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب اور چمن میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close