شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی، موسم مزید سرد ہو گیا

لاہور(آئی این پی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہو گیا۔جوہر ٹان، رائے ونڈ، باغبانپورہ، فتح گڑھ، نہر کے اطراف کی آبادیوں، رنگ روڈ کے اطراف بھی اکثر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔اس وقت شہر کا درجہ حرارت 12 جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہو گیا۔20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے لگی، صبح 4 بجے کے بعد موٹر وے سمیت اکثر میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close