آئندہ 2 دن تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی اور وسطی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

جمعہ کی رات کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
تاہم صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے۔
ہفتے کے روز وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند یا سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔ تاہم بلوچستان کے قلات اور دالبندین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close