کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔پنجاب میں صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک /شمالی اضلاع میں شدید سردجبکہ شمالی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں