ٹھنڈ نے کس کس شہر میں ڈیرے ڈال دیئے؟ کراچی میں سردی کیوں آ گئی؟

کراچی (پی این آئی) موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہےکہ شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے، کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گرنے سے کراچی میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔۔۔۔ موسمیات کے ماہرین کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔۔۔۔

ماہرین کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔۔۔۔ جبکہ وادی کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور گوادر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں