آج کہاں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ۔ پنجاب میں صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہے گا ۔بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے اور صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار میں بعض مقامات پرکہر پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستانمیں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں