سندھ بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(آئی این پی)کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ بھر کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا راج بھی رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنیکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں