موسم سرما کی بارشیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد( پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی جبکہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، بالاکوٹ مانسہرہ، ایبٹ آباد میں پہاڑوں پر برف باری کی بھی پیشن گوئی کی ہے۔ بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے ، تاہم صو بہ کے شمال مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08جبکہ زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 263رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمزمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 298،ڈی ایچ اے 8فیز 268،پولو گراؤنڈ 394،مراتب علی روڈ 283،فدا حسین روڈ354،فاسٹ یونیورسٹی 354،یو ایم ٹی 271 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 275ریکارڈ کیا گیا۔

قبل ازیں موسمیاتی تجزیہ کار وں نےکہا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close