محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/ بونداباندی ہو سکتی ہے۔

 

 

 

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، چترال، سوات ،کوہستان ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی،مالاکنڈ، وزیرستان اور کرم میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب میں صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم مری، گلیات ، راوالپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،لاہور اور حافظ آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہےجبکہ ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

 

 

جبکہ دوسری جانب سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں