بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹو ںکے دوران ملک کے اکثر مقامات پر خشک موسم جبکہ بغض شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق مری، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور، فیصل آبادمیں شدید دھند اور سموگ رہے گی، جھنگ،خانیوال ،ملتان، بہا ولپور، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان میں بھی دھند رہے گی۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم گوادر، چاغی، تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں