سردی کی شدید لہر کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر کے پیش نظردوبارہ بلیو انتباہ جاری کردیا ہے جس میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق پیر سے منگل تک دریائے یانگسی کے جنوبی علاقوں، مشرقی صوبے گوئی ژو اور جنوبی چین کے شمالی حصوں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ ہونان اور گوئی ژو صوبوں اور گوانگ شی ژوآنگ خوداختیارخطے کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کی کمی متوقع ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز نے مقامی حکومتوں کو سرد موسم سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عوام سے کہا ہے کہ وہ خود کو گرم رکھیں، ٹراپیکل فصلوں اور آبی مصنوعات کی حفاظت کا بندوبست کریں۔ چین میں سرد لہروں کے لیے 4 سطح کا موسمی انتباہی نظام موجود ہے جسے مختلف رنگ دیئے گئے ہیں۔ اس میں سرخ رنگ سب سے زیادہ شدید موسم کے انتباہ کی علامت ہے اس کے بعد نارنجی، زرد اور نیلے رنگ کا انتباہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close