15 دسمبر سے پاکستان کے کن شہروں میں موسم شدید سرد ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) موسمیات کے ماہرین کے مطابق 15 دسمبر کے بعد سردی کی ایک لہر پاکستان کے مختلف شہروں پر اثر انداز ہوسکتی ہے جبکہ 15 دسمبر کے بعد کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔ جمعہ سے کراچی شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔۔۔۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق فی الحال کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، شہر میں شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث سردی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ ہوا میں نمی کے زائد تناسب کے باعث آج رات اور کل صبح شہر میں دھند ہوسکتی ہے اور کچھ علاقوں میں دھند کی شدت زائد رہے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں