کراچی (پی این آئی )کراچی میں 10 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کا کہنا ہے کہ 15دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی، کراچی میں بھی 15 دسمبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی 50 سے 60 فیصد تک رہے گی۔
اویس حیدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ 10 دنوں میں کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں