محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں سرد رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہا ولپور، خان پور، رحیم یارخان، ڈیرہ غا زی خان اورگردو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں