گزشتہ رات کراچی کی سرد ترین رات ریکارڈ، درجہ حرارت کتنا رہا؟

کراچی (پی این آئی)کراچی میں موسم سرما آہستہ آہستہ اپنے عروج پر جارہا ہے اور شہر میں گزشتہ رات رواں موسم سرما کی سرد ترین رات رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سال کا سب سے کم درجہ حرارت ہے یعنی گزشتہ رات کراچی کے موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات تھی۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ 2 دنوں میں مزید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 3 راتوں میں موسم خشک، رات میں خنکی جب کہ ہفتے کی صبح دھند ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات سرد رہنے کے ساتھ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close