مقدس شہروں میں آج موسلادھار بارش ہو گی

مکہ مکرمہ (پی این آئی) موسمیات کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ شہر اور قرب وجوار میں موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے۔۔۔۔سبق ویب سائٹ کے مطابق بارش گرج چمک کے ساتھ ہوگی جس کے باعث نشیبی علاقے پانی سے بھر جائیں گے۔۔۔۔ سعودی محکمہ موسمیات نے بھی اسی طرح کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور باحہ کے علاوہ بالائی علاقوں میں رات کے وقت اور صبح دھند چھائی ہوئی ہوگی۔۔۔۔

سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں آج ہلکی بارش ہوگی جبکہ دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں