سوموار کے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) سوموار کے دن موسم کیسا رہے گا؟ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close