سردی کے موسم کیلئے تیار ہو جائیں، بارشیں ہی بارشیں ہوں گی، پیشنگوئی کر دی گئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب والے غیر معمولی سردی کے موسم کیلئے تیار ہو جائیں، بارشیں ہی بارشیں ہوں گی، سعودی ماہرین موسمیات نے موسم سرما کے دوران مملکت میں معلول سے زیادہ بارشوں کی پیشن گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال موسم سرما کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال موسم سرما کے دوران مملکت میں دیگر برسوں کے مقابلے میں زیادہ اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اس سال سعودی عرب میں موسم سرما میں اوسط درجہ حرارت معمول سے ڈیڑھ ڈگری سے دو ڈگری تک زیادہ رہے گا۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں یہی صورتحال ہوگی۔ اس سال موسم سرما میں بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب 50 فیصد تک زیادہ ہو سکتا ہے۔ شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل میں خاص طور پر زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب مملکت کے بیشترعلاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ الباحہ، مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ، حائل، تبوک، الجوف اورحدود شمالیہ ریجن موسمی صورتحال سے متاثر ہوں گے۔ بارش کے ساتھ گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close