ایبٹ آباد (آئی این پی )مانسہرہ میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔رات گئے میدانی علاقوں سمیت وادی سرن وادی کونش وادی کاغان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔سیاحتی مقامات سری پائے ناران بٹہ کنڈی میں برفباری آور بارشِ وقفے وقفے سے جاری ہے
ناران بازار میں ایک انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق شاہراہِ کاغان ناران تک ٹریفک کیلئے کھلی ہوئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر سٹاف بھی مقامی لوگوں اور آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہے بارشِ اور برفباری سے علاقے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں