آج رات بارش اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور (پی این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی کر دی گئی، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج رات شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں موسم سرما کا آغا زہو گیا جہاں گزشتہ شب رواں موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، کراچی کا درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں درجہ حرارت مزید گرے گا اور خنکی مزید بڑھے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close