مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ کشمیراورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 02، سندھ: خیرپور، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈوجام میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 03 ،اسکردواور گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close