بارشیں یا دھُند، آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کے طول و عرض میں مزید خنکی کی لہر آ گئی ہے۔

 

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تھر کے بعض علاقوں اور کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم خشک رہا البتہ سردی مزید بڑھ گئی۔میٹ آفس کی فورکاسٹ کے مطابق کل دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا ۔تاہم جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سوموار کے روزموسم کی صورتحال
اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہے گا۔
خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور با لا ئی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 

بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان: موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ بو ندا با ندی کا امکان ہے۔

 

ٹمپریچر میں گراوٹ
مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے اسبب سورج کی شعائیں زمین تک کم مقدار میں پہنچنے کے نتیجہ میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ٹمپریچر میں معمولی کمی آئی ہے اور خنکی بڑھ گئی ہے۔ مری میں درجہ حرارت گر کر صرف 4 ڈگری سیلسئیس رہ گیا۔ ہفتہ کی رات اور اتوار کے روز درجہ حرارت مین نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 °C ریکارڈ کیا گیا ۔

 

 

ملتان ۔۔۔۔۔۔14 °C
فیصل آباد ،،،، 12 °C
راولپنڈی ،،،،، 8 °C
مری ،،،،، 4 °C
ڈیرہ غازی خان ،،،،14 °C
جہلم ،،، 10 °C ریکارڈ کیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close