پاکستان کے کن شہروں میں موسلادھار بارش، کہاں برفباری، کہاں یخ ہواؤں کی پیشگوئی کر دی گئی؟

کوئٹہ (پی این آئی) محمکہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج رات سے مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں، بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہوگیا، پسنی اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی۔۔۔۔کان مہترزئی، توبہ اچکزئی اور قلات کے علاقے ہربوئی میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا جبکہ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ میں گرد آلود سرد ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔۔۔

۔پاک ایران سرحدی اور ساحلی علاقوں گوادر، وڈھ، آواران، چاغی سمیت مغربی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔۔۔۔۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پسنی اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جبکہ آج رات سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مزید موسلادھار بارش متوقع ہے۔۔۔۔۔دوسری جانب کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں سردی کی پہلی بارش سے ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔۔۔محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close