کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ ۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےتاہم مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ ہفتے یعنی آج کے روز جام شورو اور کراچی کے کچھ حصوں آج اور کل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ۔اس دوران سب سے زیادہ بارش پسنی 94، تربت 7 اور پنجگور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 6 ،اسکردو منفی 4، کالام منفی 2، قلات ، ہنزہ اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close