بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟۔۔ ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا،صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہے گا، تاہم نوکنڈی،چاغی،دالبندین، قلات ،خضدار،نوشکی، اشک،خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی،مکران،لسبیلہ ،گوادراورجیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ دوسری جانب کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں