بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ پیر کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مو سم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں