آج رات بارش کا امکان ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج رات اور کل ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ جاری کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج جمعہ کی شب اور کل ہفتہ کو دن بھر کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مغربی بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردومنفی06 ، لہہ منفی05، گلگت،کالام منفی02 ،ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں