بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،اور صبح کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک،سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دالبندین، نوکنڈی اور گر دو نواح میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں