آج رات ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مو سم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close