پشاور، صوابی، ہری پور، ایبٹ آباد میں بارش متوقع، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخواکے بیشترا اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پشاور،صوابی،ہری پور،ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بٹگرام،شانگلہ،بونیر،کوہستان اورمانسہرہ میں بھی بارش کاامکان ہے جبکہ صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت13اور زیادہ سے زیادہ22ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close