کراچی ، لاہور (پی این آئی)مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے اثر انداز ہوگا،ملک بھر میں کہاں کہاں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے؟
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، یہ سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہے گااس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ بارش کے علاوہ پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔سندھ بھر میں آئندہ3 روز تیز دھوپ رہےگی اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ جمعہ کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔دن کے بیشتر حصے میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی اور شام میں جنوب مغرب اور مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں